Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*تعلیم کے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کرسکتا: احمد سعید حرف*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*تعلیم کے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کرسکتا: احمد سعید حرف*

*طلبہ کو آگے بڑھنے کے لیے سبھی مضامین کا علم حاصل کرنا ہوگا: عظمت النساء*

*احمد ایجوکیشنل اکیڈمی کے ہونہار طلباء کو ٹرافی اور میڈل سے نوازا گیا*

بارہ بنکی(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری) تعلیم ہر شخص کے لیے ضروری ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کر سکتا۔ تعلیم ہی قومی، ملی، فکری، سماجی اور معاشی ترقی کی کنجی ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار احمد ایجوکیشنل اکیڈمی، عیدگاہ روڈ، نزد مسجد عائشہ، فتح پور میں منعقدہ تعلیمی سیمینار کے مہمان خصوصی ہائی کورٹ لکھنؤ کے ایڈوکیٹ اور جمعیۃ علماء بارہ بنکی کے قانونی مشیر احمد سعید حرف نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے غربت کو بہت قریب سے دیکھا ہے اس لیے میری پرنسپل سے درخواست ہے کہ غربت کی وجہ سے کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ مجھے فخر ہے کہ احمد ایجوکیشنل اکیڈمی کے طلباء نے سیشن 2025-26 کے سالانہ امتحان میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میں تمام اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اکیڈمی کی پرنسپل عظمت النساء نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم آداب، تہذیب اور ثقافت کے لیے ضروری ہے۔ آج کا دور جدید ہے۔ اگر طلباء اپنے آپ کو وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ آگے بڑھنے کے لیے، طلبہ کو تمام مضامین کا علم حاصل کرنا چاہیے۔ اس تعلیمی سیمینار کا آغاز معروف شاعر علامہ اقبال کی نظم “لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری” سے ہوا اور اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔ سیمینار کی کامیاب نظامت  طالبہ حرا زینب نے کی ۔ اس موقع پر اکیڈمی کے اساتذہ، والدین اور طلباء موجود رہے۔ آخر میں پرنسپل نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

Latest News