Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جرمنی میں پی ایچ ڈی کی کامیابی پر شفا انصاری کو ڈاکٹر عمار رضوی کی مبارکباد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*جرمنی میں پی ایچ ڈی کی کامیابی پر شفا انصاری کو ڈاکٹر عمار رضوی کی مبارکباد*

لکھنٶ: (پریس ریلیز)آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی نے سیتاپور کے محلہ قضیارہ کے معروف قانون داں قادر بخش انصاری ایڈووکیٹ کی صاحبزادی شفا انصاری کو جرمنی کی یونیورسٹی آف کولون سے بایولوجی (پلانٹ سائنس اینڈ انوائرمنٹ) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
شفا انصاری نے جرمنی کے ممتاز میکس پلانک انسٹی ٹیوٹس کے تعاون سے یونیورسٹی آف کولون میں اپنا تحقیقی مطالعہ مکمل کیا۔ ان کی نمایاں علمی و تحقیقی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں امریکہ کی معروف یونیورسٹی آف مشی گن میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کے لیے بھی داخلہ مل گیا ہے، جہاں وہ جولائی/اگست میں اپنی تحقیقی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
فی الحال شفا انصاری اپنے بھائی عامر انصاری اور بڑی بہن سائمہ انصاری کے ساتھ جرمنی میں مقیم ہیں۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور علمی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے قادر بخش انصاری ایڈووکیٹ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ شفا انصاری نے صرف اپنے والدین ہی نہیں بلکہ پورے سیتاپور اور ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات مزید باعثِ مسرت ہے کہ شفا انصاری کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے امریکہ کی یونیورسٹی آف مشی گن میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کے لیے بھی ان کا انتخاب ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شفا انصاری کی یہ کامیابی ملک کی نوجوان نسل، خصوصاً طالبات کے لیے ایک روشن مثال ہے، جو محنت، لگن اور عزم کے ذریعے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شفا انصاری کو مزید علمی و تحقیقی کامیابیاں عطا فرمائے، انہیں صحت و تندرستی سے نوازے اور ان کے والدین و اہلِ خانہ کو ان کی مزید کامیابیاں دیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ اطلاع آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیمو کریسی کے شعبہ نشرو اشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

Latest News