Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

خون میں لت پت خاتون خانہ کی لاش برآمد، قتل کا شبہہ، شوہر فرار

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

جموڑیہ تھانہ کے چرولیا پھانڑی کے رہائشی بیدھناتھ پاترا نے مبینہ طور پر اپنی 22 سالہ بیوی رینوکا داس کو کرائے کے مکان میں قتل کر کے پورا کرایہ ادا کیا اور پھر ایک سالہ بیٹے کو ساتھ لے کر فرار ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بیدھناتھ پاترا گزشتہ دو سالوں سے شیام سیل کارخانے میں ملازم تھا اور ہجل گڑا علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔ 15 تاریخ کو حسبِ معمول اس نے مکان کا کرایہ ادا کیا، بیٹے کو ساتھ لیا اور سائیکل پر کہیں روانہ ہوگیا۔ بیوی کو ساتھ نہ لے جانے پر مکان مالک کو شک ہوا۔ انہوں نے جموڑیہ تھانہ کے کِندا پھانڑی میں مشکوک حالات کی شکایت درج کرائی۔
پولیس موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو تخت کے نیچے چادر میں لپٹی ہوئی رینوکا داس کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیق میں اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شوہر نے کسی گھریلو جھگڑے کے سبب بیوی کو قتل کر کے علاقے سے راہِ فرار اختیار کی ہے۔
متوفیہ رینوکا داس کا تعلق جنوبی 24 پرگنہ کے رائی دیگھی تھانہ کے نندکمار پور گاؤں سے تھا۔ وہ بیدھناتھ پاترا سے محبت کی شادی کے بعد اس علاقے میں رہ رہی تھیں۔ پڑوسیوں کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ شبہ ہے کہ انہی جھگڑوں کے نتیجے میں یہ قتل ہوا ہے۔
پولیس کے اعلیٰ افسران جائے واردات پر پہنچ چکے ہیں اور قتل کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کیا یہ واقعی قتل ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ پوشیدہ ہے— پولیس ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔