Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دی لائف سیورس کے زیر اہتمام مفت آنکھ جانچ کیمپ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : دی لائف سیورس کے زیر اہتمام آسنسول ریل پار وارڈ نمبر 24 کے نیا محلہ آمینہ میرج ہال میں ریاستی وزیر مولائے گھٹک کی سرپرستی میں ایک مفت آنکھ جانچ، آپریشن اور چشمے کے کیمپ کا  انعقاد کیا گیا۔

جس میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر ، آئی این ٹی ٹی یو سی ٹریڈ یونین رہنما ابھجیت گھٹک، پچھم بردوان ضلع ترنمول کانگریس اقلیتی صدر سید محفوظ الحسن(مونو)، ماسٹر شکیل احمد ، وارڈ کونسلر فنصبی عالیہ، شہنواز خان (روکی) و دیگر موجود رہے۔اس کیمپ میں کولکاتا سے تشریف لائے ماہر چشم معالج نے ایک سو افراد کی آنکھوں کی جانچ کی جس میں 12 لوگوں کو موتیا بند پایا گیا۔ ان تما لوگوں کی آنکھوں کا مفت آپریشن اور 18 لوگوں کے چشمہ تنظیم کی جانب سے مفت دیا جائے گا ۔اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں ریاستی وزیر مولائے گھٹک نے بھر پور تعاون کیا۔ تنظیم کے ممبران میں سوربھ مکھرجی، ریا سامنتا،ارجن ماجی، شہنواز خان ، دیپک اچاریہ اور بہت سارے افراد شامل رہے۔