*معیاری تعلیم اورمثبت ملی و سیاسی سوچ اپنانے کی ضرورت*
*مومن کانفرنس کی ضلعی میٹنگ سےقومی صدر فیروز انصاری کا خطاب*

رپورٹ: امتیاز احمد انصاری
آل انڈیا مومن کانفرنس، آل انڈیا مجلس مشاورت، آل انڈیا تائی کنڈو کے قومی صدراور سپریم کورٹ کے وکیل محمد فیروز انصاری کی آسنسول آمد پر مومن کانفرنس ،ضلع پچھم بردوان کی ایک خصوصی میٹنگ بدھ کی دوپہر اسلامیہ اسکول ،بوتل مسجد، آسنسول میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں کانفرنس کے ریاستی صدر عبد القیوم انصاری، ضلعی صدر ماسٹر شجاعت حسین ، قاضی شریعت مفتی زبیر احمد قاسمی، سماجی وسیاسی شخصیت ڈاکٹر ظہیر عالم، آسنسول کارپوریشن کے مشیر کار ربیع الا اسلام،اقراء پبلک اسکول کے ڈائریکٹر الحاج محمد اسلام خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر علاؤالدین انصاری کے علاؤہ آسنسول ، کلٹی، ڈیسر گڑھ، برنپور، ننگھا، جموڑیہ کی نمائندہ شخصیتیں موجود رہیں۔ نظامت کے فرائض آسنسول بی بی کالج کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر مشکور معینی انجام دیئے۔ موصوف نے تمہیدی گفتگو کے بعد باری باری شجاعت حسین ،امتیاز احمد انصاری ،وجیہہ الدین جمال، محمد قیصرانجم انصاری، ڈاکٹر نہال انصاری، ربیع الااسلام،مفتی زبیر احمد قاسمی کو دعوت کلام دیا۔سبھوں نےضلعی سطح پر یہاں کے عام مسلمانوں کے مسائل کے ساتھ خصوصی طور پر اوبی سی کی حصولیابی کے پیچیدگیوں کا ذکر کیا۔قومی صدر محمد فیروز احمد انصاری بڑی تفصیل کے ساتھ مومن کانفرنس اور مجلس مشاورت کی تاریخ بیان کی اور بتایا کہ مومن کانفرنس تقریباً 90سال پرانی تنظیم ہے جس نے بہ حیثیت سیاسی جماعت دو قومی نظریہ کی سختی سے مخالفت کی تھی۔مسلمانوں کو تعلیمی ترقی کے لئے معیاری تعلیم کی طرف قدم بڑھانے اور مثبت ملی وسماجی سوچ پیدا کرنے کو ضروری قرار دیا ۔موصوف نے سیاسی طور پر مضبوطی حاصل کرنے کے لئے اسمبلی سے کر پارلیمنٹ تک اپنی نمائندگی بڑھانے پر بھی زور دیا۔ ریاست کے مسلمانوں کو آسام کے مسلمانوں کی حالت پر توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ وہاں مسلمانوں کی ابادی 31فیصد ہے مگر مولانا اجمل نے بی جے پی اور فسطائی طاقتوں سے ہاتھ ملا کر وہاں بھاجپا کی حکومت کی راہ ہموار کی جس کی وجہ کر آج وہاں کے مسلمانوں کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ اویسی اور ہمایوں کبیر کا باضابطہ نام کے کر انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں یہ لوگ اسی راہ پر چل کر بہار اور یوپی کی طرح بنگال کی حالت بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔موصوف نے مسلمانوں کے مقامی مسائل کے حل کےلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا اور ضرورت پڑنے پر ہر طرح کی مدد کا وعدہ بھی کیا۔انہوں نےمومن کانفرنس کے ضلعی زمہ داروں میں شامل شجاعت حسین، ڈاکٹر ذیشان الٰہی،ڈاکٹر مشکور معینی الحاج کوثرامام کو آئندہ بڑا پروگرام منعقد کرکے مسائل کے حل کے اقدامات کے لئے لائحہ عمل طئے کرنے کی تلقین بھی کی۔میٹنگ میں شرکت درج کرانے والوں میں محمد جاوید حسن انصاری،الحاج مختار انصاری،شاہد پرویز،ماسٹر مدثر انصاری،ڈاکٹر فاروق اعظم ،خورشید ادیب،عبدالمناف الیاسی،ماسٹر اظہر محمود،ماسٹر محمد مہتاب،ماسٹر محمد محفوظ،ماسٹر محمد فیاض ،ایاز قادری،محمد فرید انصاری ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔











