Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پانی کے مسئلہ پر قومی شاہراہ جام کر لوگوں کا احتجاج*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

جموڑیہ کےخاص کیندا علاقہ میں پینے کے پانی کی قلت سے پریشان لوگوں نے جمعرات کے دن قومی شاہراہ 60 کو جام کر احتجاج کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران لوگوں کی کافی بھیڑ جمع رہی اور ناراض لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔بتایا جارہا ہے کہ یہاں قریب 2 ماہ سے پینے کے پانی کی قلت ہے۔ وافر مقدار میں پانی نہیں مل رہا ہے۔ احتجاج میں شامل ایک نوجوان نے بتایا کہ ہم لوگ قریب دو سے ڈھاءی ماہ سے پریشان ہیں۔پانی نہیں مل رہا ہے۔ ڈی وی سی کے ذریعہ پانی سپلائی منقطع ہے۔پاءپ لائن بچھا ہے۔کچھ دن قبل 10 سے 15 منٹ کے لیے پانی آیا تھا لیکن اس کے قبل اور بعد پریشانی ہنوز برقرار ہے۔انتظامیہ سے گہار لگانے کے بعد بھی مسلہ کا کوئی حل نہیں نکل رہا ہے۔ ایک ٹینکر پانی بھیجا جاتا ہے لیکن آبادی کے لحاظ سے وہ ناکافی ہے۔آج بہت مجبور ہوکر علاقہ کے لوگ سڑک پر نکل آئے اور پانی کے مطالبہ کے ساتھ احتجاج کیا۔سڑک جام کی خبر سن کر پولس بھی موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش میں جٹ گئی۔