Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کول انڈیا لمیٹڈ کی گولڈن جوبلی کے تحت کونوسٹوڈیا ایریا میں دیہی صحت کیمپ کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

کول انڈیا لمیٹڈ کے سوان جینتی (گولڈن جوبلی) تقاریب کے تحت، ای سی ایل کے کونوسٹوڈیا ایریا کی جانب سے مقامی مندل پور گاؤں میں ایک خصوصی طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 125 دیہی افراد نے اپنی صحت کی مفت جانچ کروائی۔

اس طبی کیمپ میں مریضوں کا وزن، بلڈ پریشر، شوگر، ہیموگلوبن وغیرہ کی جانچ کی گئی اور ان کے مطابق ضروری دوائیں مفت میں فراہم کی گئیں۔

یہ کیمپ کونوسٹوڈیا کے علاقائی جنرل مینیجر جناب سُبھا ش چندر مترا کی ہدایات پر منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں ایریا اسپتال کی طرف سے ڈاکٹر پونم چودھری، ڈاکٹر سوورنا دیب برما اور ڈاکٹر ہمزہ حمیش نے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں اور ان کی صحت کے متعلق مفید مشورے بھی دیے۔

یہ پہل کمپنی کی سماجی ذمے داری کے تحت مقامی عوام کو بہتر صحت خدمات مہیا کرانے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

Latest News