Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول جنوبی ٹاؤن بلاک ترنمول کانگریس میں نئی ٹیم کا خیر مقدم، سہراب علی کی قیادت میں شاندار اعزازی تقریب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول جنوبی ٹاؤن بلاک ترنمول کانگریس میں پارٹی قیادت کی جانب سے حال ہی میں کئی اہم تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کی شام وارڈ نمبر 82 میں ترنمول کانگریس کی جانب سے رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی کی قیادت میں ایک اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام رحمت نگر واقع ترنمول کانگریس کے دفتر میں منعقد ہوا، جہاں جنوبی ٹاؤن بلاک ترنمول کانگریس کے نو منتخب صدر پرنندو چودھری، نائب صدر ڈاکٹر دیباشیش سرکار، ترنمول یوتھ بلاک کے صدر آنندو اپادھیائے، آئی این ٹی ٹی یو سی بلاک صدر اتپل سین، خواتین بلاک صدر کہکشاں ریاض اور نائب صدر نیلیما پال کو پھولوں کی مالا پہنا کر پُرجوش انداز میں خیر مقدم کیا گیا۔

اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سال 2026 کے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شاندار کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پوری یکجہتی اور عزم کے ساتھ کام کریں گے۔

تقریب میں سابق ایم ایل اے سہراب علی، ماسٹر انتصار خان سمیت بڑی تعداد میں نوجوان، خواتین کارکنان اور پارٹی حامی موجود تھے۔