*آل انڈیا پیام انسانیت فورم دھنباد یونٹ کے ممبران کی ایک ٹیم حضرت مولانا محمد آفتاب عالم ندوی صاحب کی سربراہی میں صدر ہسپتال دھنباد کا وزٹ کیا* ۔
الحمدللہ آج 16/اگست /2026/دن اتوار صبح گیارہ بجے آل انڈیا پیام انسانیت فورم دھنباد یونٹ کے ممبران کی ایک ٹیم حضرت مولانا محمد آفتاب عالم ندوی صاحب کی سربراہی میں صدر ہسپتال دھنباد کا وزٹ کیا، وہاں کل ایک سو سے کچھ زائد مریضوں کی عیادت کی،ان کے حال احوال دریافت کیے ، انہیں ناشتہ کڈس دیا اور انکی نیز ان کے نومولود بچوں و بچیوں کے لیے صحت و سلامتی کی دعائیں کیں ۔
مولانا نے ہاسپٹل کے انچارج تاج الدین کے ساتھ مل کر تمام ہاسپٹل کے ملازمین کو بھی ناشتہ کڈس دیے ، ان کی محنتوں کو سراہا اور آگے بھی انسانیت کی خدمت اور بھلائی کے کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔
واضح رہے کہ آل انڈیا پیام انسانیت فورم دھنباد یونٹ گزشتہ آٹھ سالوں سے سے مسلسل دھنباد شہر و اطراف میں اسی طرح کی خدمات انجام دیتا چلا آرہا ہے اور آئندہ بھی ان شاءاللہ تعالیٰ انسانوں کی خدمت جاری رہے گی ۔













