Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی خصوصی میٹنگ، سید امتیاز احمد نئے صدر منتخب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

برن پور : شہر کے چترا موڑ پر واقع گلیکسی مال کے نجی آڈیٹوریم میں برنپور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شبھودیپ ٹھاکر نے کی۔
اس موقع پر سید امتیاز احمد کو برنپور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کیا گیا، جبکہ سابق صدر پی کے ٹھاکر کو چیئرمین، تاپس بنرجی کو نائب صدر، اور شبھودیپ ٹھاکر کو دوبارہ جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ اسٹیج پر موجود دیگر اہم عہدیداروں میں اسسٹنٹ سیکریٹری منا یادو، مدن جائیسوال، سید اظہر، پرکاش چکرورتی اور شبھندو دھر شامل تھے۔
اجلاس کی شروعات نئے عہدیداروں کو شال اور گلدستہ پیش کر کے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہوئی۔ اس موقع پر کئی اراکین نے نئے صدر سید امتیاز احمد کو مبارکباد دی۔
اپنے خطاب میں جنرل سیکریٹری شبھودیپ ٹھاکر نے آئی ایس پی (اسکو اسٹیل پلانٹ) کی 35 ہزار کروڑ روپے کی مجوزہ جدیدکاری منصوبے میں مقامی کنٹریکٹرز کو ان کی اہلیت کے مطابق کام دیے جانے پر زور دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کنٹریکٹ ورکرز کے حادثاتی انشورنس کی رقم 15 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ایسوسی ایشن کا نیا واٹس ایپ گروپ بنانے اور آپسی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ جدیدکاری کا کام باہر سے آنے والے ٹھیکیداروں کو نہ دے کر مقامی ٹھیکیداروں کو ہی دیا جائے گا، اور ایسوسی ایشن اس پر نظر رکھے گی۔
نئے صدر سید امتیاز احمد نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم میں کئی اصلاحات لانے کی بات کی۔ انہوں نے اراکین کی تجدید رکنیت، ان کی اہلیت کے مطابق کام دلانے، اور آپسی محبت و تعاون سے تنظیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام اہل ٹھیکیداروں کو کام دلانا ایسوسی ایشن کی اولین ذمہ داری ہوگی اور تنظیم کے آئین میں ایسے اصلاحات لائے جائیں گے جو ممبران کے لیے فائدہ مند ہوں۔
اجلاس میں بڑی تعداد میں ممبران، کنٹریکٹرز اور ٹھیکہ کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے، جنہوں نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اپنے مشورے بھی دیے۔