Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

بوتھ میں حادثاتی طور پر مکئی کی فصل جل کر تباہ

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

بوتھ میں حادثاتی طور پر مکئی کی فصل جل کر تباہ

 

متاثرہ کسانوں کو صدر تلنگانہ رکشنا سینا کے کویتا کا دلاسہ

 

 

عادل آباد ضلع کے بوتھ منڈل کے کنوگٹہ علاقہ میں حادثاتی طور پر 100 ایکڑ سے زائد پر محیط مکئی کی فصل جل کر تباہ ہونے پر تلنگانہ رکشنا سینا (ٹی آر ایس) کی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔

کویتا نے متاثرہ کسانوں سے فون پر بات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔ اس موقع پر بوتھ کے سابق رکن اسمبلی راتھوڑ باپوراؤ اور ٹی آر ایس رہنما بی مونیکا بھی موجود تھیں، جنہوں نے متاثرہ کسانوں سے گفتگو کی۔انہوں نے کسانوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس نقصان کے معاملے کو حکومت کی توجہ میں لاکر انصاف دلانے کے لئے دباؤ ڈالیں گے۔کویتا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مکئی کی فصل جلنے سے متاثرہ کسانوں کو ہنگامی امداد فراہم کرے۔ نقصان کا تخمینہ لگا کر مناسب معاوضہ دیا جائے اور کسانوں کی بھرپور مدد کی جائے۔