*جموڑیا میں لاوارث آدھار کارڈ برآمد، سیاسی ہلچل تیز*
آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر ایک کے تحت جموڑیا کے نندی گرام علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک سابق کونسلر کے گھر کے سامنے بڑی تعداد میں لاوارث آدھار کارڈ پڑے ہوئے ملے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر تمام آدھار کارڈ اپنے قبضے میں لے لیے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما رنجن سنگھ نے براہِ راست ترنمول کانگریس پر نشانہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ واقعہ ٹی ایم سی حکومت کے دوران ہونے والی بڑے پیمانے کی بدعنوانی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان آدھار کارڈز کا استعمال انتخابات یا سرکاری اسکیموں میں دھاندلی کے لیے کیا جا رہا تھا۔ بی جے پی نے اس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس سازش کے پیچھے موجود ذمہ دار افراد کا پتہ چل سکے۔ تاہم، اس معاملے پر ترنمول کانگریس کی جانب سے کوئی سرکاری ردِعمل سامنے نہیں آیا










