Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*حضرت خواجہ شریف حسن صاحب رحمتہ اللہ علیہ، حسن نگر کی عرس تقاریب میں کے کویتا کی شرکت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*حضرت خواجہ شریف حسن صاحب رحمتہ اللہ علیہ، حسن نگر کی عرس تقاریب میں کے کویتا کی شرکت*

*بصد عقیدت و احترام چادر گل کی پیشکشی ۔ امن و امان اور بھائی چارے کے  فروغ کے لئے دعا*

حیدرآباد: حضرت خواجہ شریف حسن صاحب ؒ حسن نگر کی 22 ویں عرس تقاریب میں ٹی آر ایس سربراہ کلواکنٹلہ کویتا نے بصد عقیدت و احترام شرکت کی۔اس موقع پر کویتا نے کہا کہ بزرگوں اور صوفیائے کرام نے ہمیشہ محبت، امن، بھائی چارے، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیا ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں اتحاد، محبت اور سماجی انصاف کو مزید مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر دعا کی گئی کہ  ریاست میں امن، خوشحالی، بھائی چارہ کو فروغ حاصل ہواور عوام ترقی کریں۔ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مشکلات دور ہوں۔ کلواکنٹلہ کویتا کی نئی سیاسی جماعت  ٹی آر ایس کو اقتدار حاصل ہونے اور عوام کی خدمت کا موقع ملنے کے ساتھ ساتھ کویتا کے تمام جائز مقاصد اور نیک خواہشات کی تکمیل کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
کویتا نے  سجادہ نشین، منتظمین اور تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کلواکنٹلہ کویتا سے ملاقات کے لئے برقع پوش خواتین میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور بڑی تعداد میں خواتین نے ان سے مصافحہ کیا۔ قبل ازیں درگاہ کے ذمہ داران نے کویتا کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر ریاستی مسلم اقلیتی ونگ محمد صہیب، قومی میڈیا ترجمان ایم اے اشفاق،  نامپلی اسمبلی حلقہ انچارج سید متین، محمد شہباز، محمد رفیق، شاہنواز، اور دوسرے موجود تھے۔

Latest News

Related News