*سنگارینی میں ڈیپینڈنٹ ملازمتوں کےلئے میڈیکل بورڈ کے قیام کافیصلہ*
*مزدوروں کی جدوجہد کانتیجہ :کویتا*
حیدرآباد: سربراہ تلنگانہ رکشنا سینا کلواکنٹلہ کویتا نے کہاکہ سنگارینی میں ڈیپنڈنٹ ملازمتوں کےلئے17اور18تاریخ کو میڈیکل بورڈ کے قیام کا فیصلہ مزدوروں کی جدوجہد کی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایچ ایم ایس اور تلنگانہ رکشنا سینا کی جانب سے گاندھیائی طرز پر مسلسل تحریک کے نتیجہ میں حکومت کو ےہ قدم اٹھانا پڑاہے۔ کویتا نے اپنے بیان میںکہاکہ میڈیکل بورڈ کاصرف عارضی قیام کافی نہیں ہے بلکہ اسے باقاعدگی سے کارکردبناناچاہئے۔انہوںنے پرزورانداز میںکہاکہ موروثی ملازمتیں سنگارینی مزدوروں کا قانونی حق ہے اور اس سے انہیںہرگز محروم نہیں کیاجاسکتا۔انہوںنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہزاروں مزدور طویل عرصہ سے شدید اور سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث میڈیکل ان فٹ کی درخواستیں داخل کرچکے ہیں۔مگر حکومت کی عدم توجہی کے باعث وہ ذہنی اذیت اور کوفت کا شکار ہیں۔کویتا نے مطالبہ کیاکہ ہرماہ لازمی طور پر میڈیکل بورڈ قائم کیاجائے اور درخواستیں داخل کرنے والے تمام مزدوروں کو ان فٹ قرار دیتے ہوئے ان کے نامزدافراد کو موروثی ملازمتیں فراہم کی جائیں۔
…………………………………..
*کے کویتا کی عوام کو بونال تہوار کی مبارکباد*
حیدرآباد: صدرتلنگانہ رکشنا سینا کے کویتا نے تلنگانہ کی ثقافت اور روایت کی علامت کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے عوام کے اتحاد کی نشانی بونال تہوار کے آغاز کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔انہوںنے پرارتھنا کی کہ ہرگھر میں خوشحالی ‘امن ‘صحت اور ترقی آئے۔










