سودھا ہیلتھ کیئر اسپتال میں پانچواں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر اے کے جھا، ڈاکٹر سنجیت چٹرجی، ڈاکٹر سوکانتو سنہا، ڈاکٹر اشوک رائے، ڈاکٹر رگھبیر بنرجی، ڈاکٹر امیت گپتا، ڈاکٹر پرینکا منڈل اور خون عطیہ کیمپ کے روح رواں پربیر دھر نے شرکت کی۔ آسنسول ضلع اسپتال بلڈ بنک کے اسٹاف نے خون عطیہ کیمپ کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون پیش کیا۔ اس موقع پر سودھا ہیلتھ کیئر اسپتال کے پارٹنر بھاسکر گورائی نے بتایا کہ کیمپ میں کل 40 ڈونروں نے اپنا اپنا خون عطیہ کرکے اس نیک کام میں حصہ لیا۔ مزکورہ اسپتال کے اسٹاف بھی کیمپ کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے۔



Post Views: 4










