آسنسول کے ریل پار چندماری واقع وارڈ نمبر 23 کے اے پی جے عبدالکلام یوتھ کلب میں یومِ آزادی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز جناب اختر یٰسین اور نسیم انصاری کے ہاتھوں پرچم کشائی سے ہوا۔ اس موقع پر محمد علی، محمد اکبر علی، تنّو، شوکت علی، امتیاز احمد، صاحب علی سمیت کلب کے دیگر تمام اراکین موجود تھے۔
تقریب کے دوران میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ خواتین کے لیے میوزیکل چیئر مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
آخر میں انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں فاری پولیس افسر اسلم انصاری کے ہاتھوں فاتحین میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کامیاب پروگرام میں علاقے کے لوگوں اور کلب کے اراکین کی بڑی تعداد شریک رہی۔
Post Views: 10










