Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*وفد امارت شرعیہ نےمولنا توصیف رضا کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ قاضی فضل اللہ رحمانی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*وفد امارت شرعیہ نےمولنا توصیف رضا کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ قاضی فضل اللہ رحمانی*

مولنا توصیف رضا بہار کے ضلع کشن گنج میں واقع ٹھاکر گنج بلاک کے رہنے والے تھے ، عرس تاج الشریعہ میں شرکت کرنے کے بعد وہ واپس ٹرین سے لوٹ رہے تھے کہ کچھ شرپسند عناصر نے بریلی میں ان پر بے دردانہ حملہ کرکے انہیں قتل کر دیا اور نعش کو ٹرین سے باہر پھینک دیا مذکورہ باتیں دارالقضاء امارت شرعیہ دارالعلوم نعمانیہ شیشہ گاچھی پوا خالی کے قاضی شریعت مولانا محمد فضل اللہ رحمانی نے کہیں انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا اور بھارت جیسے جمہوری ملک میں حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے ، موصوف نے کہا کہ شر پسند عناصر پر اگر فوری کارروائی نہیں کی گئی تو ان شرپسندوں کو اور تقویت مل جائے گی، انہوں نے امیر شریعت بہار اڈیشہ جھارکھنڈ ومغربی بنگال حضرت مولانا سید شاہ احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ  ناظم امارتِ شرعیہ حضرت مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی صاحب مدظلہ اور قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی انظار عالم قاسمی صاحب مدظلہ کی طرف سے مولانا توصیف رضا کے گھر والوں کو تعزیت پیش کیا اور انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں امارت شرعیہ کی پوری ٹیم آپ حضرات کے ساتھ ہے ،واضح رہے کہ ذمہ داران امارت شرعیہ نے اس واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
حضرت امیر شریعت کی ہدایت پر ایک وفد نے مولنا توصیف رضا کے گھر جاکران کے اہل خانہ سے ملاقات  کی اس وفد میں دارالقضاء امارت شرعیہ دارالعلوم نعمانیہ شیشہ گاچھی ضلع کشن گنج کے قاضی شریعت مولانا محمد فضل اللہ رحمانی، دارالعلوم نعمانیہ کے مہتمم جناب مولانا اخلاق صاحب، ناظم تعلیمات جناب قاری اسعد عالم صدیقی صاحب، جناب قاری نادر انور صاحب شریک تھے ۔