Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ڈیوٹی کے دوران ٹھیکہ مزدور کی موت، معاوضہ اور نوکری کے مطالبےایسکو ٹنل گیٹ پر احتجاج*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*ڈیوٹی کے دوران ٹھیکہ مزدور کی موت، معاوضہ اور نوکری کے مطالبےایسکو ٹنل گیٹ پر احتجاج*

آسنسول 7 جولائی: برن پور کے آیسکو ٹنل گیٹ پر منگل کے روز ڈیوٹی کے دوران ایک ٹھیکہ مزدور کی اچانک موت کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ متوفی کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں نے لاش رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے مناسب معاوضہ، آخری رسومات کے اخراجات کے لیے مالی امداد اور خاندان کے ایک فرد کو ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔
متوفی کی شناخت نتیہ گوپال دھِیبر کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ اپنے پیچھے کم سن بچوں کو چھوڑ گئے ہیں، اس لیے خاندان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہلِ خانہ کو ملازمت دی جائے۔ متوفی کے بڑے بھائی گوشٹھ گوپال دھِیبر نے بتایا کہ نیتیہ گوپال حسبِ معمول صبح ڈیوٹی پر پہنچے، حاضری درج کرنے کے بعد کام شروع کیا، لیکن کچھ دیر بعد طبیعت بگڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر انہیں فوری طور پر ای ایس آئی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ لاش اسپتال سے ٹنل گیٹ پہنچنے کے بعد اہلِ خانہ نے احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے صرف زبانی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ وہ تحریری طور پر معاوضہ، ملازمت اور مالی امداد کی ضمانت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی تحریری منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ آیسکو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ متوفی ایک ٹھیکہ مزدور تھے اور متعلقہ ٹھیکیدار کمپنی اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے ایک فرد کو ملازمت دینے کے مطالبے پر کمپنی کے ضوابط اور متعلقہ قوانین کے مطابق غور کیا جائے گا۔