Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کونسل کے گریجویٹ زمرہ کے انتخابات میں ٹی آر ایس  کو کامیاب بنانے کی اپیل: کویتا* *اہل گریجویٹس ووٹر کے طور پر نام درج کرائیں، نوجوانوں کو روزگار سے محروم رکھنے والی کانگریس حکومت کو سبق سکھانے کا وقت آگیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*کونسل کے گریجویٹ زمرہ کے انتخابات میں ٹی آر ایس  کو کامیاب بنانے کی اپیل: کویتا*

*اہل گریجویٹس ووٹر کے طور پر نام درج کرائیں، نوجوانوں کو روزگار سے محروم رکھنے والی کانگریس حکومت کو سبق سکھانے کا وقت آگیا*

حیدرآباد: تلنگانہ رکشنا سینا کی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا نے حیدرآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر گریجویٹ ایم ایل سی نشست کے انتخاب کے خصوص میں اہل گریجویٹس سے ووٹر کے طور پر اپنا نام درج کروانے کی اپیل کی ہے۔  بنجارہ ہلز میں واقع پارٹی دفتر میں آج کویتا نے ووٹر رجسٹریشن فارم پر کیا۔اس موقع پر کلواکنٹلہ کویتا نے حیدرآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر اور ورنگل، کھمم، نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی حلقوں کے تمام اہل گریجویٹس سے اپیل کی کہ وہ ووٹر کے طور پر اپنا نام درج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ جاب کیلنڈر جاری کئے بغیر اور نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کئے بغیر انہیں دھوکہ دینے والی کانگریس حکومت کو سبق سکھانے کا یہ صحیح وقت ہے۔کویتا نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل پر آواز اٹھاتی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی دونوں گریجویٹ ایم ایل سی حلقوں سے اہل اور اچھے امیدواروں کو موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے نوجوانوں اور بے روزگاروں سے اپیل کی کہ وہ ووٹر کے طور پر اپنا نام درج کروائیں اور ٹی آر ایس کی تائید و حمایت کریں۔

Latest News

Related News