Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آدی واسیوں کی زمین پر زمین مافیاؤں کے ذریعے قبضہ کرنے کا الزام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : زمین مافیاؤں پر حکومت کی جانب سے لیز پر دی گئی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگا۔ یہ واقعہ مغربی بردوان ضلع کے آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 94 برن پور کے بھالکجوڑ پنجابی ڈانگہ علاقے میں پیش آیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق یہ زمین انہیں اس وقت کی حکومت نے ساڑھے تین دہائیوں سے زائد عرصہ قبل لیز پر دی تھی۔ وہاں وہ کھیتی باڑی کرتے ہیں۔پیر کی صبح ایک زمین مافیا نے اچانک وہاں پلاٹ بنانا شروع کر دیا تو احتجاج کیا گیا۔ گاؤں والوں نے جے سی بی اور بلڈوزرکو روکا اور ۔اطلاع ملتے ہی تھانہ ہیرا پور کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اس پورے واقعہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.