Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

آسنسول کارپوریشن میں دو ڈپٹی میئر کی حلف برداری آیند 10 مئی کو

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان‌اپادھیائے نے چئیرمین ، میئر ان کانسل،بورو چیئرمین اور تمام کانسلروں کے نام ایک مکتوب( بحوالہ نمبر 926Gتاریخ 08.05.2023) لکھ کر اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے شرکت کی اپیل کی ہے کہ آیندہ 10مئی 2023 دن کے 11:30 بجے کارپوریشن کے مکھو مکھی میٹنگ ہال میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ میئر بدھان‌اپادھیائے نے نے اپنے مکتوب میں نوٹیفیکیشن نمبر 434Lتاریخ 04.05.2023 کا حوالہ بھی دیاہے۔ واضح ہوکہ آسنسول کارپوریشن میں دو ڈپٹی میئر کے عہدے پر چھائے گھرے بادل چھٹ گیے ہیں۔اسمبلی میں قرار داد پیش ہونے اور گورنر کے دستخط کے بعد معاملہ صاف ہوگیا۔آسنسول کی تاریخ میں پہلی بار دو ڈپٹی میئر حلف لیں گے۔مکتوب کی کاپی آسنسول کارپوریشن کے کمشنر،چیف انجینیئر، سکریٹری،فنانس آفیسر اور آفس سپرنٹنڈنٹ کو بھی بھیجی گئی ہیں تاکہ اس سلسلے سے ضروری اقدامات کیے جاسکیں

Latest News