
*آسنسول 24 اگست : آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 6 کے ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس امیدوار بدھان اپادھیائے نے تاریخی جیت درج کرائی ہے ۔ مذکورہ انتخاب 21اگست کو ہوا تھا جس میں تقریباً 82 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ آج آسنسول ایس ڈی ایم دفتر میں ووٹوں کی گنتی ہوئی – ترنمول امیدوار بدھان اپادھیائے کو 6683 ووٹ ملے جبکہ سی پی آئی ایم امیدوارکو 1206، بی جے پی امیدوار کو 485 اور کانگریس امیدوار83 کوصرف ووٹ ملے ہیں – اس طرح ترنمول کانگریس امیدوار بدھان اپادھیائے پھر سے آسنسول کارپوریشن کے میئر کے لئے چن لیے گیے ہیں ۔ بدھان اپادھیائے کی اس جیت سے پورے کارپوریشن حلقے میں جشن کا ماحول ہے ۔ امید ہے کہ دو تین دنوں میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کا مکمل بورڈ تشکیل ہو جائے* ۔






Post Views: 115










