Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول کے 6 پرائمری اسکولوں کو ٹھنڈےپانی کی مشینوں اور پنکھوں کاملاتحفہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : حکومت مغربی بنگال کے وزیر برائے قانون ومحنت مولائے گھٹک اور آسنسول کارپوریشن کے مئیر بدھان اپادھیا کے ہاتھوں شمالی اسنسول کے 6سرکاری پرائمری اسکولوں میں شامل اے کے آزاد ایف پی اسکول,حاجی قدم رسول ایف پی اسکول,علامہ اقبال ایف پی اسکول,اقبالیہ ایف پی اسکول,درگاودیالیہ ایف پی اسکول اور منشی پریم چند ایف پی اسکول کو بھارت پٹرولئیم کے سی ایس آر اسکیم کے تحت ایک ایک عدد ٹھندے پانی کی مشین اور دس دس عدد پنکھے دئیے گئے.اتوار کے دن نیشنل میرج ہال میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شری مولائے گھٹک اورشری بدھان اپادھیا نے ریمورٹ کنٹرول کابٹن دباکر ان تمام مشینوں کاایک ساتھ افتتاح کیا.موقعے پر آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر وسیم الحق جن کی کوششوں سے بھارت پٹرولئیم کے ذریعہ ان چھ اسکولوں کے طلبہ کو یہ تحفہ ملا,انہوں نے موقع پر موجودبھارت پٹرولئیم کے ٹریٹری منیجر سوروشرما اور سلیز منیجر سلیم پرویزکے ساتھ کارپوریشن کے مئیر کاشکریہ ادا کیا.اس پروگرام میں اپنی خصوصی شرکت درج کرانے والوں میں بوروچئیرمین اتپل سنہا, ایم ایم آئی سی گروداس چٹرجی,کونسلر فنصبی عالیہ,سابق کونسلر الحاج محمد نسیم انصاری, ماں گیس ایجنسی کے سید مستفیض حسن کے علاوہ محمد معین الدین شاہ,محمدخورشید عالم,محمدسجاد عالم,محمد وصی احمد,نوشین صبا, سویتا کماری, شکشا بندھو مختار عالم اور ابوقرنین سمیت اساتذہ کرام اور ترنمول کے مقامی رہنماؤں اور ورکروں کی بڑی تعداد موجود رہی.