Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

اردوزبان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں قیصرامام اور علی عمران رانا کو اعزاز یہ دیاگیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

اردوزبان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں قیصرامام اور علی عمران رانا کو اعزاز یہ دیاگیا

آسنسول ( خورشیدعالم ) ایک طرف اردو کو ویران کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تو دوسری طرف اسکے ساٸقین اردو کی شمع جلانے میں کوٸی کسر نہیں چھوڑرہیے ہیں عہد حاظر میں پچھم بردوان میں اردو کے جوبھی مساٸل ہے اس سے نپٹنے کے لے اہلیان شہر نے پچھم بردوان اردو سوسائٹی کا قیام کچھ دن قبل عمل میں لایا تھا کاونسلر ایس ایم مصطفے کو صدر اور جاویداقبال عرف جھبو کو سیکریٹری بنایا گیا تھا ان دونوں کی سربراہی میں جشن جمہوریت کے موقع پر 26جنوری کو آسنسول یوناٸٹیٹ کلب میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیاگیا تھا جس کامیابی سے ہمکنار کرنے میں قیصرامام اور علی عمران رانا کی پوری ٹیم نے انتھک محنت کی اور اردو کی قندیل کو روشن کیا اردو کے تٸیں ان لوگوں کی خدمات کو دیکھتے ہوے پچھم بردوان اردو سوسائٹی کی پوری ٹیم نے سنیچر کو دیر شام یوناٸٹیٹ کلب میں پہنچ کر انکو اعزایہ پیش کیا موقع پر سوسائٹی کے صدر وکاونسلر ایس ایم مصطفے نے بتایا کہ اس مطلب پرستی اور خودغرضی کے دورجو لوگ بھی اردو کی خدمات کو انجام دے رہے ہیں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے قیصر بھاٸی اور رانا نے اردو کی جاشنی کو تحفظ پہنچانے کے لے جو کچھ کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔