آسنسول 24 اگست : گائے تسکری معاملہ میں گرفتار بیر بھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتا منڈل کو بدھ کے دن آسنسول سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں جج راج شیکھر نے انوبرتا منڈل کی ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے انہیں 14دنوں کی عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکمدیا۔سی بی آئی کی ٹیم انوبرتا منڈل کو کولکاتا نظام پیلس سے لے کر اپنے ساتھ آسنسول پہنچی۔سخت سیکوریٹی انتظامات کے بیچ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔انوبرتا منڈل کے وکیل نے اپنے موکل کی جسمانی کمزوری کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بار پھر ضمانت کی عرضی داخل کی۔دوسری جانب سے بی آئی کے وکیل نے انوبرتا منڈل کے کیس کو متاثر کرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ضمانت عرضی کی شدید مخالفت کی اور انہیں 14دنوں کے لیے جیل حراست میں رکھنے کی مانگ کی۔دونوں جانب سے ایک گھنٹے کے بحث و مباحثہ کے اوپر تمام دلائل سننے کے بعد جج راج شیکھر نے تھوڑی دیر کے لیے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا۔ اس دوران انوبرتا منڈل کے لیے آکسیجن سلینڈر اور نیبولایئزر عدالت میں رکھا گیا تھا لیکن اسکی ضرورت نہیں پڑی۔سب سے زیادہ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ منگل کی صبح سی بی آئی عدالت کے جج راج شیکھر کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جسمیں انوبرتا منڈل کو ضمانت نہ دیے جانے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی۔راج شیکھر نے شنوائی کے دوران دونوں جانب کے وکلاء کو اس خط پر بحث کرنے سے منع کردیا تھا۔اس سے بھی بڑی بات یہ کہ عدالت میں پیشی سے قبل انوبرتا منڈل نے خود اس خط کی جانچ کرنے کی مانگ کی تھی۔غور طلب ہے کہ گائے تسکری معاملہ میں سی بی آئی نے انوبرتا منڈل کو گرفتار کر کے 10دنوں کے لیے ریمانڈ میں لیا تھا۔گزشتہ سنیچر کے دن ریمانڈ کی مدت مکمل ہو نے پر انہیں عدالت میںپیش کیا گیا جہاں 4دنوں کے لیے دوبارہ سی بی آئی حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ثھا۔انوبرتا منڈل کے وکیل نے تینوں بار اپنے موکل کے جسمانی کمزوری کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کی مانگ کی لیکن عدالت سے انوبرتا منڈل کو راحت نہیں ملی۔

واضح ہو کہ آسنسول کی سی بی آئی عدالت میں پیش کئے جانے کیلئے انوبرتا منڈل کی گاڑی شکتی گڑھ کے امڑا علاقے کے ایک ڈھابے میں رکی۔وہاں فریش ہونے کے بعد انوبرتا آسنسول کیلئے روانہ ہوئے۔گائے تسکری معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس بیربھوم ضلع صدر انوبرتا منڈل چار دن سی بی آئی کی تحویل میں رکھے جانے کے بعد بدھ کے دن اسے آسنسول سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا ۔درگاپور ایکسپریس وے کے ذریعہ کولکاتہ سے آسنسول لایا گیا۔دوران سفر شکتی گڑھ کے امڑا علاقے میں لنگچا دوکان سے آگے بڑھ کر ایک ڈھابہ میں انوبرتا کی گاڑی رکی۔انوبرتا کو سی آر پی ایف کے جوانوں نے گھیرے رکھا تھا۔صرف یہی نہیں اس پورے علاقے کو سی آر پی ایف کے جوانوں نے گھیرے میں لے لیا، انوبرتا ڈھابہ کے کیبن میں داخل ہوگئے۔فریش ہونے کے بعد وہاں صرف دو دال پوری اور چائے لیا۔قریب آدھے گھنٹے تک وہاں رکے رہے۔سی آر پی ایف کے جوانوں نے کسی باہری کو کیبن کے اندر داخل ہونے نہیں دیا۔انوبرتا کی ڈھابہ میں رکنے کی خبر پھیلتے ہی بہت سارے مقامی لوگ ڈھابہ کے سامنے جمع ہوگئے۔راستے میں چلنے والے لوگ یہاں تک کے بہت ساری گاڑیاں بھی ڈھابہ کے سامنے رک گئے۔انکے باہر نکلتے وقت جئے بنگلہ کے نعرے لگنے لگے۔انوبرتا منڈل نے ہاتھ ہلا ہلا کر سبھوں کے نعروں کا جواب دیا۔اسکے بعد سی بی آئی کی گاڑی انوبرتا کو لے کر آسنسول کیلئے روانہ ہوگئی۔

















