انڈال : ایک خاتون کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سوشل میڈیا میں اپ لوڈ کرنے کے معاملہ میں انڈال تھانہ پولس نے ایک شخص کو گرفتار کر اتوار کے دن درگا پور محکمہ عدالت میں پیش کیا۔گرفتار کیے گیے شخص کانام راکیش گپتا ہے اور وہ آسنسول کا رہنے والا بتایا جارہا ہے۔الزام ہے کہ گرفتار شخص راکیش گپتا نے انڈال تھانہ علاقہ کی ایک خاتون کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا تھا۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔یہ معاملہ جلد ہی سامنے آگیا کیونکہ راکیش متاثرہ خاتون کو پہلے سے ہی جانتا تھا۔خاتون نے انڈال تھانہ میں اس کی شکایت درج کرائی ۔پولس نے راکیش کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔شکایت کی بنیاد پر راکیش کو گرفتار کر اتوار کے دن درگا پور محکمہ عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کی ضمانت عرضی خارج کر اسے 3 دنوں کی پولس ریمانڈ میں رکھنے کی ہدایت دی۔










