جموڑیہ : جموڑیہ تھانہ کے تحت سری پور پھانڑی کے ست گرام انکلائن کوئلہ کھدان میں دوران کام ایک ملازم سوداگر بھوئیاں کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر دو ملازمین شدید طور پر زخمی ہوگیے۔اتوار کی صبح جب اس واقعہ کی خبر علاقہ میں پھلی تو کہرام مچ گیا۔ای سی ایل انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے مزدور یونین کے افراد نے احتجاج کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔ملی جانکاری کے مطابق دونوں زخمی مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے اور علاج کے لیے انہیں آسنسول کے کلا اسپتال لے جایا گیا ہے۔یہ حادثہ کیوں کر ہوا اسے لیکر تذبذب برقرار ہے۔کھدان مزدوروں کا دعویٰ ہے کہ کھدان میں کوئلہ مضبوط نہیں تھا جس کی وجہ کر حادثہ پیش آیا۔ واقعہ سے ناراض مزدور یونین کولیری ایجنٹ دفتر کا گھیراؤ کر احتجاج کرنے لگے۔ان لوگوں کا دعویٰ ہے کہ حادثہ کے لیے ای سی ایل انتظامیہ ذمہ دار ہے۔




Post Views: 146










