Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

بانسڑا میں آویزاں پوسٹر میں ٹی ایم سی نیتاؤں کے خلاف درج تحریر سے سیا سی پارہ گرمایا

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج کے آمرا سوتا پنچایت کے تحت بانسڑا کولیری علاقہ میں ترنمول نیتاؤں کے خلاف پوسٹر لگائے گئے ہیں۔اس علاقہ کے ترنمول رہنماؤں پر سنگین الزامات پوسٹر میں درج ہیں۔پوسٹر میں ذاتیات پر حملہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ پارتھو چٹر جی اور ارپیتا مکھر جی کی طرح اگر کسی ٹی ایم سی نیتا کا کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات نہ ہوں تو اسے پارٹی میں اونچا عہدہ نہیں مل سکتا۔اس کے ساتھ ہی کولیری علاقہ میں مکان دلانے، ملازمت کے دوران ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر کرانے میں بھی رشوت خوری کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔پوسٹر میں درج الزامات کے سلسلے سے جب علاقہ کے ٹی ایم سی نیتا ابھجیت مکھر جی سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ پوسٹر کے سلسلے سے انہیں خبر ملی ہے۔ پارٹی ا س معاملہ کی جانچ کرے گی۔اگر کوئی ٹی ایم سی رضا کار اس پوسٹر بازی میں ملوث پایا گیا یا پائی گئی تو پارٹی اس کے خلاف زبردست کاروائی کرے گی۔اسے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ضرورت محسوس ہوئی تو پارٹی سے باہر کا راستہ بھی دیکھایا جائے گا۔ کولیری علاقہ میں مکان دلانے اور تبادلہ کے لیے رشوت خوری کے الزام پر انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ترنمول کانگریس کوئلہ کھدان تنظیم کی قیادت میں جانچ ہوگی۔ اگر اس الزام کے تحت کوئی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے گی۔یہ علاقہ پہلے ماکپا کا گڑھ ہو اکرتا تھا۔لیکن گزشتہ الیکشن میں ٹی ایم سی نے بایاں محاذ کا قلعہ قمع کر کے یہاں فتح کا پر چم لہرا یا۔ ترنمول کی کامیابی حزب اختلاف کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام اپوزیشن پارٹیوں کا بھی ہوسکتا ہے۔ترنمول کے ایک دوسرے نیتا شوبھو جیت منڈل نے کہا کہ پارتھو اور ارپیتا کو لے کر جو بھی پوسٹر لگائے گئے ہیں وہ تمام معاملات عدالت میں زیر بحث ہیں۔اس لیے اس معاملہ پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کروں گا۔انہوں نے بھی اندیشہ ظاہر کیا کہ آنے والے پنچایت الیکشن کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں سی پی ایم اور بی جے پی اس طرح کی سطحی سیاست کرتے ہوئے پوسٹر لگا کر ترنمول کو بدنام کر نے کی سازش بھی رچ سکتی ہے۔