برن پور : صنعتی شہر برن پور کے ایک مکان میں چوری کی واردات سے شہر کے مختلف علاقوں میں سنسی کا ماحول قائم ہو گیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق ہیرا پور تھانہ کے تحت نرسنگھ باندھ کے ایک مکان سے چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات اور تقریباً 35 ہزار روپے چوری کر کے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ہیرا پور تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش میں مصروف ہوگئی۔ گنیشا دیوی نے کہا کہ واقعہ کے وقت گھر میں کوئی نہیں تھا۔ گھر کے افراد گھر کو تالا لگا کر برن پور کے تروینی موڑ تک چلے گئے۔ چوروں نے صرف 20 منٹ میں چوری کی اتنی بڑی واردات کو انجام دے دیا۔ پولس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔
Post Views: 139










