Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*تاجر کے 4 اغوا کاروں کو پولس نے دھر دبوچا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول درگاپور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کانکسا کے مغوی تاجر کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرایا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کانکسا سے تاجر کے اغوا کے بعد جموڑیہ کی سری پور پھانڑی پولیس نے چار اغوا کاروں کو گرفتار کرکے تاجر کو بازیاب کرالیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق آسنسول ریل پار سے بتایا جاتا ہے۔

پولس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق کانکسا کے بیروڈیہا میں بس اسٹینڈ سے متصل علاقے میں ایک شخص کے اغوا کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔ جمعرات کی صبح تقریباً 9 بجے جب وہ کانکسا کے بیروڈیہا بس اسٹینڈ پر پہنچے تو بدمعاشوں کے ایک گروپ نے اسے بس سے گھسیٹ لیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ چار افراد کے گروہ نے اس شخص کو اغوا کیا۔ واقعہ سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

چند گھنٹے بعد جموڑیہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران مجرم پکڑے گئے۔ جموڑیہ تھانے کی پولیس نے اغوا کے واقعہ کی اطلاع کانکسا تھانے کی پولیس کو دی۔ کانکسا تھانہ کے پولیس ذرائع کے مطابق کٹوا کے ایک تاجر کو کانکسا کے بیروڈیہا سے اغوا کیا گیا تھا۔ اسے ایک چھوٹی کار میں چار لوگوں کے گروہ نے اغوا کیا اور آسنسول جاتے ہوئے جموڑیہ میں ناکے کی چیکنگ کے دوران پکڑ لیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ کانکسا کی پولیس نے جموڑیہ پہنچ کر تاجر کو بازیاب کرایا اور بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ اور انہیں کانکسا پولیس اسٹیشن لے آئے۔