Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*تعارف جماعت اسلامی ہند و اصلاح معاشرہ مہم*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

الحمدللہ جماعت اسلامی ہند اپنی قیام کے 75 سا ل مکمل کرنے جارہی ہے ۔جہد مسلسل کے اس طویل سفر میں جماعت نے امت مسلمہ کو بحیثیت خیر امت اپنا داعیانہ کردار ادا کرنے کی مسلسل یاد دھانی کرائی اور ان سے اپیل کی کہ بلا تفریق مسلک و جماعت’ سب متحد ہو کر اللہ کے دین اور اللہ کی کتاب کو مضبوط پکڑ لیں – آپ کی پوری زندگ اور زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ کی مرضی کے تحت گزرے –



ان باتوں کا اظہار مشتاق احمد ‘ ناظم ضلع پچھم بردوان نے مہم کےدوران کیا – اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے موصوف نے کہا کہ جماعت اسلامی’ امت

مسلمہ کو اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ غیرمسلموں تک دین حق کا پیغام پہنچانے کی ذمّہ داری ادا کرنے پر آمادہ کرتی ہے- جماعت نے ملک کی 17 زبانوں میں قرآن پاک کا ترجمہ اور اسلامی لٹریچر کی اشاعت کی اور انہیں برادران وطن تک پہنچایا جاتا ہے نیز فرقہ وا رنہ ہم آہنگی اکے لئے ان سےملاقاتیں کی جاتی ہیں

 

جماعت اسلامی پورے ہندوستان میں بلا تفریق مذہب’ وسیع پیمانے پر خدمت خلق کا فریضہ انجام دیتی ہے نیز تعلیم’ میڈیا’ روزگار اور دگر تمام شعبوں میں مسلمانوں کی شمولیت و استحکام کے لیے کوشاں ہے

اس مہم میں جماعت کے تعارف کے ساتھ ساتھ اس بات کی اپیل بھی کی گئی کہ تمام برادران وطن بالخصوص مسلمان اپنے محلوں کو آتشبازی’جوا ‘ شراب ‘ نشہ ‘ فضول خرچی و دیگر سبھی برائیوں سے پاک رکھیں

اس مہم کےدوران آسنسول اور برن پو رکے تمام مسلم علاقوں کا دورہ کیا گیا

ماسٹر نظر الباری” ابو ذیشان اور ڈاکٹر محمد فیروز نے بھی لوگوں سے خطاب فرمایا

Sio اورchildren circle کے نوجوانوں اور بچوں نے اس مہم میں بھرپور حصہ لیا