برن پور: برن پور کے حمید نگر باشندہ مولانا محمد نسیم الدین قادری مصباحی ابن مولانا نصیر الدین قادری مصباحی کے لخت جگر مولانا قمر اقبال مصباحی کے الجامعتہ الاشرفیہ، مبارک پور اعظم گڑھ سے فضلیت کی تعلیم مکمل کرنے کی خوشی میں یکم جنوری بعد نماز مغرب مولانا نسیم الدین قادری مصباحی نے اپنے دولت گدہ حمید نگر میں جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا جس میں حضرت مولانا عیسیٰ مصباحی، حضرت مولانا اکرام الحق، حضرت حافظ و قاری مبین احمد حبیبی، حضرت مفتی نعیم الدین مصباحی، حضرت مولانا امین اللہ مصباحی اور حضرت حافظ و قاری محمد آصف رضا مصباحی نے سیرت النبی پر خطاب فرمایا اور مولانا قمر اقبال مصباحی کی کامیابی پر مبارکباد دیکر مزید اعلٰی تعلیم حاصل و ترقی کرنے کے لئے اپنی دعاؤں سے نوازا ۔ اس جلسے میں نقیب اہلست خورشید اقبال بھی موجود رہے۔ واضح ہو کہ مولانا قمر اقبال مصباحی نے ناظرہ قرآن اپنے والد محترم سے مکمل فرمایا ۔بعدہ حفظ قرآن پاک مدرسہ اہلسنت اشرفیہ رضویہ رحمت نگر برن پور سے مکمل کیا ، اس کے بعد کی تعلیم برن پور مدرسہ اہلسنت جامع العلوم سے کیا۔ قرآن مقدس حفظ کرنے کے بعد درس نظامیہ کی تعلیم جماعت اعدادیہ سے لے کر جماعت فضیلت تک کی تعلیم از ہر ہند الجامعتہ الاشرفیہ،مبارک پور سے حاصل کیا۔ مولانا قمر اقبال مصباحی کی ولادت 28 مئی 1997 بروز بدھ رفیع گنج بہار میں ایک دین دار گھرانے میں ہوئی ۔ انہوں نے اسلام اور سیاست پر ایک کتابچہ بھی تالیف کیا ہے۔ جس کا رسم اجراء مبارک پور الجامعتہ الاشرفیہ میں قابل احترام اساتذہ کے دست مبارک سے ہوا تھا ۔ مذکورہ کتابچے کا رسم اجراء حمید نگر برن پور کے جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر بھی کیا گیا اور تمام علمائے کی خدمت میں پیش کیا گیا ۔پروگرام کے اختتام پر عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔



















