Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*راورکیلا کی سلمی پروین نے نیٹ امتحان میں کامیابی کا پرچم لہرایا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

راور کیلا19ستمبر (عبد الرزاق قریشی):فخر ملت و فخر راجگانگپور سلمی پروین نے نیٹ امتحان میں ممکنہ راور کیلا ٹاپر کے طور پر سامنے آئی ہیں۔واضح ہوکہ گزشتہ دنوں نیٹ کے نتاءج کے اعلان کے ساتھ ہی مسلم طلبا و طالبات نے بھی کامیابی کا پرچم لہراتے ہوئے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے شہر اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ان ہی میں دلاور گنج،نزد مقبول مسجد،سبھاش چوک، راجگانگپور،راورکیلا کے رہنے والے محمد وہاب الدین اور سلمی پروین کی دختر نیک نے نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر اپنے والدین کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔سلمی پروین نے گو پو بندھو نوڈل ہائی اسکول سے مدھیامک امتحان میں 84.6فیصد مارکس کے ساتھ کامیاب تعلیمی سفر کا آغاز کیا۔جواہر نو ودیہ ودیالہ سندر گڑھ سے 12ویں کے امتحان میں 94.6فیصد مارکس حاصل کرکے ٹاپر کا شرف حاصل کیا۔وہ ایک سال تک میڈیکل کوچنگ ایلن کوٹہ،راجستھان میں تیاری کی۔نیٹ 2022میں 630مارکس کے ساتھ وہ قومی سطح پر 9126واں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔سلمی پروین ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔