Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سالان پور کے چھاتم تلہ سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد ، لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی ، پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیجا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

سالان پور 22جولائی: جمعہ کو روپ نارئن پور چوکی اترم پور جیت پور پنچایت کے تحت چھاتم تلہ کے جنگل سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کا گلا کٹا ہوا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص چترنجن ساہا (54) عرف چتوہے جو کلیان گرام-5 کا رہنے والا ہے۔ وہ چترنجن کے آملہ دیہی بازار میں چائے بیچتا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ جمعرات سے لاپتہ تھا۔واقعے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی صبح چھاتم تلہ میں کچھ مقامی لوگوں نے لاش کا گلا کٹا ہوا دیکھا۔ فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے آسنسول ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کا گلا تیز دھار ہتھیار سے کاٹا گیا تھا اور اس کی گردن پر رسی کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔اس حوالے سے متوفی کے بیٹے راجیش ساہا نے بتایا کہ اس کا والد کل سے لاپتہ تھا۔جمعہ کی صبح پولس نے اسے اطلاع دی کہ اس کے والد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اس نے دیکھا کہ اس کے والد کا گلا کٹا ہوا ہے۔لیکن اس کا کسی سے کوئی برا تعلق نہیں تھا۔روپ نارائن پور چوکی کی پولیس نے اس واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

Latest News