جموڑیہ : جموریہ تھانہ کے تحت شری پور پولس چوکی کے ننگا ایروڈرم کے قریب پولس فورس نے تین چھنتائی بازوں کو پکڑا ہے۔ تینوں چھنتائی باز صاحب کے وقت انڈل تھانہ کے بنبہال علاقہ میں چھنتائی کرکے ننگا ایروڈرم پر آکر چھنیے گئےسامانوں کی تقسیم کررہے تھے۔ سری پور پولیس نے خبر پاتے ہی سری پور پولس پھانڑی انچارج شیخ ریاض الدین موقع پر پہنچ کر ان لوگوں کو دبوچ لیا۔ ملی جانکاری کے مطابق پولس افسر نے انڈال پولیس اسٹیشن، نمچا پھانڑی پولیس اور جموڑیہ پولیس اسٹیشن، سری پور پھانڑی پولیس سے ایک ساتھ رابطہ کیا۔ایک ساتھ کارروائی کرکے ایروڈرم کے جنگل سے تین مجرموں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ ایک مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، تین موٹرسائیکل بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔جموڑیہ کے رہنے والے گنیش بدیاکر، ناصر ساہا، ایس کے کو تھانہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ واقعہ کو اپنی تحویل میں لے کر پولس نے تحقیقات شروع کر دی ہے –










