برن پور : آسنسول میونسپل کارپوریشن کے سپروائزر کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ کارپوریشن سپروائزر انوپ کمار دے عرف کھوکن کی ہیرا پور پولیس اسٹیشن کے تحت برن پور روڈ پر رابیندر نگر کے قریب سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ اس واقعہ سے ان کے اہل خانہ اور ساتھی کارکنوں میں سوگ کی لہر ہے۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے م طابق انوپ کمار دے جمعرات کی رات شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد رابندر نگر میں واقع اپنے گھر واپس آرہے تھے۔ برن پور روڈ پر پرائیویٹ اسپتال کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے زوردار ٹکر مار دی۔ وہ ڈیوائیڈر پر گرے اور سر پر شدید چوٹ آئی۔ ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آسنسول ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا ہے۔
Post Views: 211










