Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*عقیقہ کی تقریب میں مشاعرہ کارنگ رہاغالب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : ایسا بہت کم دیکھنے میں آیا ہےکہ شعراءوادباء کی بڑی تعداد جہاں اکٹھا ہوں اوروہاں شعروشاعری کی محفل نہ جمے اور بات جب حلقہِ اردو ادب اور اسکے روح رواں, صاحب کتاب شاعرخورشید ادیب کی ہو تو پھر یہ کیسےممکن ہے کہ تقریب چھوٹی ہویابڑی شعری نشست کاانعقاد نہ کیا جائے.جمعرات کی شب ایسا ہی کچھ ہوا جب آسنسول کی ادبی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام,ادب نواز شخصیت اور صاحب کتاب شاعر خورشیدادیب کی پوتی انعم ذاکر بنت ذاکر حسین کی عقیقہ کی تقریب کااہتمام خلیل منزل, قریشی محلہ آسنسول میں کیا گیا.اس خوشی کے موقعے عزیزواقارب اور احباب کےعلاوہ آسنسول واطراف کی نمائندہ علمی وادبی شخصیتوں کوبھی مدعد کیا گیا.انکی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے کولکاتہ سے شاعر,ادیب,محقق اور تنقید نگار ایم نصراللہ نصر,جھاجھا سے شفقت انصاری,محمد مشتاق انصاری,پرولیا سے محقق ومدرس عمران قریشی,رانی گنج سے شاعرہ وادیبہ ڈاکٹر صابرہ خاتون وسیف الاسلام سیف,برنپور سے صحافی وافسانچہ نگار ریاض اتکلی,شاذیہ نیازی,مسرت حسین عازم,شکیل احمد شکیل,سری پور سے عالم انجم,زین العابدین شرر,غلام معین الدین اختر کے علاوہ آسنسول سےتعلق رکھنے والے برصغیر کے بزرگ افسانہ نگار الحاج نذیراحمدیوسفی,معمر افسانہ نگار ڈاکٹر عشرت بیتاب,معروف ناظم مشاعرہ خالق ادیب,قادرالکلام شاعر وقیع منظر,مستند شاعر وافسانہ نگار سلیم سرفراز,شاعرو صحافی امتیاز احمد انصاری سمیت یاسین ,ڈاکٹر نظرامام نباض,معصوم رضامعصوم,اودھیش کمار اودھیس,آفرین زارا,غزل سنگر محمد حفیظ,ابوفیضان,انجم بانو,سومی پروین اور اویس نسیم کی حاضری ہوئی توپھر نشست کاہونا ضروری ہی نہیں لازمی ہوگیا.قاضی شریعت مفتی زبیراحمد قاسمی,ڈپٹی مئیر وسیم الحق,کونسلر فنصبی عالیہ,خاتون رہنما فریدہ ناز,ماسٹر محمد سلیمان,محمد عطاؤللہ,ڈاکٹر محمد نسیم انصاری,قتیل احمد ودیگرمردوخواتین سامعین کی موجودگی میں شعراء وشاعرات نے اپنے کلام سے اس چھوٹی سی نشست کو کامیاب مشاعرہ میں تبدیل کردیا.بعدازاں پرتکلف عشائیہ سے بھی سبھی لطف اندوز ہوئے.