برن پور : فدایان امام احمد رضا، کریم ڈنگال برن پور مغربی بنگال کے زیر اہتمام چودہویں صدی کے عظیم المرتبت مجدّد اسلام اعلیٰ حضرت امام اہلسنت سےّدنا امام احمد رضا کاں قادری فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں ایک عظیم الشان تاریخ ساز31واں روح پرور جشن اعلیٰ حضرت مورخہ 22ستمبر2022ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام مسجد گراؤنڈ اعلیٰ حضرت کیمپس، کریم ڈنگال برن پور،ضلع پچھم بردوان میں منعقد ہونے جارہا ہے جس کی صدارت حافظ وقاری الحاج سید عتیق الرحمن حبیبی،بانی الجامعتہ الحبیب سید العلوم،دربار شیر شاہ بابا دیشرگڑھ اور نقابت سید خورشید اقبال، استاذ دارالعلوم اشرفیہ رضویہ رحمت نگر برن پور فرمائیں گے۔ مذکورہ جلسہ محبوب ملت حضرت مولانا الشاہ غلام ربانی قبلہ قادری حبیبی،سجادہ نشیں خانقاہ قادریہ حبیبہ،دین نگرپور شریف، مر ادآبادکی سرپرستی میں ہوگی۔ اس جلسے میں حضرت علامہ قاسم علی رضوی، پہاڑ پور، حضرت علامہ مولانا عبدالرّزاق راہی ضیائی، مرولیا، حضرت علامہ مفتی محمد مسعود احمد برکاتی، مبارکپور، حضرت علامہ مولانا الحاج محمد انعام الحق اشرفی، بھاگلپور، حضرت مولانا عنایت اللہ قادری دھنباد کے علاوہ قرب وجوار کے علمائے کرام رونق ِ اسٹیج ہو کر اپنی نورانی بیانات سے سامعین کے دلوں کو منور ومجلی فرمائیں گے۔ نعت خواں حضرات میں دلبر شاہی، کولکاتا، ندیم رضا، مدھو پور، اسلم فیضی، گریڈیہہ، ہارون رشید نعیمی، دبراج پور، قسمت حسین رضوی،پرولیا، عبداللہ مضہری درگا پور کی تشریف آوری ہوگی۔ اراکین جلسہ کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔














