Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مویشی تسکری معاملے میں انو برتو منڈل کو ای ڈی دلی لے گئی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول:انفورنسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے آدھی رات کو بیر بھوم ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما انو برتا منڈل کو 3دنوں کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ راؤز ایوینو کورٹ کے جج راکیش کمار نے منگل کے دن مویشی تسکری معاملہ میں انو برتا منڈل کو آئندہ 10 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل منگل کی رات سے کورٹ روم میں معاملہ کی شنوائی کو لے کر ہائی وولیٹج ڈرامہ چل رہا تھا۔پہلے ورچول،پھر جج کے گھر اس کے بعد کورٹ کے کمرے میں بیٹھے۔منگل کی رات انو برتا منڈل کے دلی پہنچنے کے بعد ای ڈی نے جج راکیش کمارکی بنچ میں شنوائی کے لیے عرضی داخل کی۔بدھ کے دن ہولی تہوار کے پیش نظر سرکاری چھٹی ہے اسی کے پیش نظر منگل کی رات ای ڈی نے جج راکیش کمار کے کورٹ میں ورچول پیش کیا۔رات11:30بجے شنوائی ہوئی لیکن نصف گھنٹے کے اندر ہی شنوائی بیچ میں روک دی گئی۔طے ہوا کہ دونوں فریق جج کے گھر جائیں گے۔طے شدہ پروگرام کے مطابق ای ڈی کے افسران انو برتا منڈل کو لے کر جج راکیش کمار کے گھر پہنچے۔کافی دیر تک ای ڈی افسران کی گاڑی میڈیا سے بھاگتے ہوئے جج راکیش کمار کے گھر تک جانے والی سڑک پر دوڑتی رہی۔رات1بجے اشوک بہار میں واقع جج کے گھر پہنچے اور 1بجکر10منٹ پر شنوائی شروع ہوئی۔ ای ڈی کے وکیل نے جج سے کہا کہ انو برتا منڈل کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر نے کی ضرورت ہے کہ مویشی تسکری کی رقم کہاں گئی؟ جج نے شنوائی شروع ہونے کے فوراً بعد انو برتا کو 3دنوں تک ای ڈی کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ای ڈی نے 14دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی۔اس ہائی وولٹیج ڈرامہ کے دوران انو برتا منڈل بالکل خاموش رہے۔دلی ایئر پورٹ سے ای ڈی آفس یا جج کے گھر پہنچنے کے دوران تک وہ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے نظر نہیں آئے۔

نصف رات کی خاموشی میں پہلے ورچول، پھر کورٹ اس کے بعد جج کے گھرمیں ہوئی عدالتی کاروائی

ہنگامی شنوائی کے دوران ترنمول نیتا انوبرتا منڈل کو جج نے 3دنوں کے لیے ای ڈی کی تحویل میں بھیجا