Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*میں نقلی کیڑے مارنے کی دوا تیار کرنے کا پردہ فاش ، کافی مقدار میں نقلی دوا ضبط ، ایک گرفتار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج : آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کی انفورسمنٹ محکمہ کی پولس اور رانی گنج تھانہ پولس نے مشترکہ طور پر چھاپہ ماری مہم‌چلا کر کیڑے مارنے والی دوا کے 2300 نقلی پیکٹ کے ساتھ ایک ملزم کو گرفتار کیا۔واضح ہوکہ کیڑے مارنے والی یہ دوا مہاراشٹر کے ابھینندن میں بنائی جاتی ہے لیکن ر انی گنج میں نقلی دوا بنانے کا کاروبار چل رہا تھا۔ انفورسمنٹ محکمہ کی پولس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رانی گنج تھانہ پولس کے ساتھ شہر کے بنگلہ اسکول روڈ پاڑا علاقہ میں چھا پہ ماری کی اور 2300 نقلی پیکٹ کے ساتھ معراج نامی ایک شخص کو گرفتار کیا۔بازار میں ایک پیکٹ کی قیمت ایک ہزار روپیے بتائی جارہی ہے۔بدھ کے دن پولس نے نقلی پیکٹ کے ساتھ معراج کو گرفتار کیا۔چھاپہ ماری مہم‌ میں الکیش بنرجی،ایس آءی سمنپ ساہا،میناکشی شریواستو،اجل دت، حسینوخان و دیگر پولس افسران موجود رہے۔رنجیت سنگھ اور گوپال جھا نے بتایا کہ نقلی پیکٹ کی تیاری اور بازار میں اس کی موجودگی کی خبر ہوتے ہی ان لوگوں نے پولس سے رجوع کیا۔ملزم کے گھر والوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ نقلی کیڑے مارنے کی دوائیاں تیار کی جارہی ہیں انہیں صرف پیکنگ کا کام دیا گیا ہے حالانکہ پولس انکی بات ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔پولس نے نقلی پیکٹ و دیگر سامان ضبط کرلیا ہے۔