چترنجن: چترنجن ریلوے انتظامیہ نے تجاویزات ہٹاؤ مہم کے تحت غیر قانونی تعمیرات پر سوموار کے دن بلڈوزر چلا دیا ۔ اس مہم میں کل 57 غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کی کارروائی کی گئی ۔ اس مہم میں رکاوٹ ڈالنے پر چترنجن کی معروف شخصیت دیب گھوش کو آر پی ایف نے ایک وین میں اٹھا لی۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تقریباً بیس روز قبل ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا کہ تمام غیر قانونی تعمیرات کو ہٹالئے جائیں لیکن اس نوٹس پر کسی نے توجہ نہیں دی، جس کے بعد ریلوے انتظامیہ نے سوموار کے دن بلڈوزر چلاکر تمام غیر قانونی تعمیرات کو توڑ دیا۔ اس مہم میں مقامی لوگوں نے احتجاج کیا لیکن ریلوے انتظامیہ نے کسی کی نہیں سنی۔ 









Post Views: 145










