آسنسول : کرناٹک اسمبلی الیکشن میں کانگریس کی تاریخی فتح کے بعد پورے ملک میں جشن کاماحول ہے۔اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر آسنسول میں بھی کانگریس کے فعال رہنما و وارڈ 24 کے کانسلر ایس ایممصطفے کی قیادت میں فتح جلوس نکالا گیا۔واضح ہوکہ کرناٹک اسمبلی الیکشن کا رزلٹ آنے کے بعد کانگریس نے بھاجپا کو زبردست پٹخنی دیتے ہوءے 136سیٹ پر فتح کا پرچم لہرایا ہے۔ایک لمبی مدت کے بعد کانگریس کو یہ بڑی کامیابی ملی ہے۔اس کامیابی پر کانگریس نے جشن منایا۔شمالی آسنسول کے چاندنی مارکیٹ کے سامنے سے ایک فتح جلوس نکالا گیا جو آسنسول بورو آفس تک پہنچ کر مکمل ہوا۔جلوس میں شوبھک بنرجی،شہاب الدین راجو،محمد آزادو دیگر شامل رہے۔
Post Views: 157










