آسنسول : پچھم بردوان ضلع ہیڈ کوارٹر آسنسول میں دوسال بعد آسنسول اتسو 2022کا رنگا رنگ آغاز ایم پی شتروگن سنہا نے سنیچر کے دن کیا۔آسنسول اتسو کا انعقاد کلیان پور ہاؤسنگ اتسو میدان میں کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں ریاست مغربی بنگال کے وزیر برائے قانون ملائے گھٹک،ایم پی شتروگن سنہا،ایم ایل اے ہرے رام سنگھ،نریندر ناتھ چکرورتی، میئر بدھان اپادھیائے ،
وسیم الحق،ابھجیت گھٹک،نریش اگروال و دیگر موجود رہے۔واضح ہوکہ آسنسول اتسو میں اس بار 128اسٹال لگائے گیے ھیں۔اس میں سیل، ای سی ایل،آسنسول کارپوریشن کے اسٹال کے ساتھ کھانے پینے اور ہینڈی کرافٹ سامانوں کے اسٹال لگائے گیے ہیں۔اتسو آیندہ 20نومبر تک جاری رہنے کی بات کہی گئی ہے۔ہر روز مختلف النوع ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔
Post Views: 197










