آسنسول مارواڑی مہیلا سمیتی کی جانب سے منگل کے دن ٹرافک موڑ میں واقع آسنسول کارپوریشن کے خون عطیہ مرکز میں یک روزہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔تنظیم سے وابستہ خواتین نے بڑھ چڑھ کر کیمپ میں حصہ لیا اور خون کا عطیہ دیا۔واضح ہوکہ سمیتی کے ذریعہ منعقدہ یہ تیسرا خون عطیہ کیمپ ہے۔موقع پر سمیتی کی صدر نیدھی پساری نے کہا کہ پچھم بنگال پردیش آسنسول مارواڑی مہیلا سمیتی گاہے بگاہے سماجی پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے۔آج کا کمیپ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔کیمپ میں 40یونٹ خون جمع کیا گیا۔کیمپ میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین نے بھی اپنے خون کا عطیہ دیا۔کیمپ کو کامیاب بنانے میں سمیتی کی سکریٹری ریکھا گاڑیوان،خازن رنجنا اگروال،جوائنٹ خازن نیلم کھیمانی،اسنیہہ کھیمانی،سیما اگروال،نرملا گٹگٹیا،کیتو کھیتان،سونل گاڈی وال و دیگر ممبران پیش پیش رہے۔

Post Views: 261










