آسنسول شمالی ترنمول کانگریس بلاک 1اور 2کا وجے ملن تقریب میں پرانے ترنمول رضاکاروں کو استقبالیہ دیا گیا۔آسنسول کے کلیان پور ہاؤسنگ کے شوبھم میرج ہال میں ترنمول کانگریس بلاک 2کے ذریعہ تقریب منعقد کی گئی
جبکہ بلاک 1کے ذریعہ آسنسول کے راہا لین میں نو تعمیر پارٹی دفتر میں پروگرام منعقد ہوا۔ مذکورہ دونوں پروگراموں میں مہمان خصوصی کے طور پر ریاست کے وزیر قانون مولائے گھٹک، آئی این ٹی ٹی یو سی کے ریاستی صدر سبرتو بنرجی،نامزد ڈپٹی میءر ابھجیت گھٹک و وسیم الحق،بلاک 1 کے صدر گروداس چٹرجی اور 2 کے انمیس داس شامل ہوءے۔انکے علاوہ مینتی ہاجرا،الپنا بنرجی،راہا لین کے پروگرام میں شاہد پرویز،اتپل سنہا،بھانو بوس سمیت دیگر موجود رہے۔دونوں پروگراموں میں پرانے ترنمول رضاکاروں کو استقبالیہ دیا گیا۔موقع پر ملاءے گھٹک نے کہا کہ درگا پوجا تہوار سے قبل یونیسکو کے ذریعہ درگا پوجا کو ہریٹیج قرار دیا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں بنگال کی تہذیب و تمدن کو اعلی مقام حاصل ہوا۔یہی نہی بلکہ اس تہوار کی اہمیت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے محترمہ ممتا بنرجی نے درگا پوجا کارنیول کی شروعات کی۔اس کارنیول کے اہتمام سے درگا پوجا کمیٹیوں کا حوصلہ ملا۔انہوں نے آسنسول بلاک 2کے تمام رضاکاروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں سے اپنا رابطہ بناءے رکھیںانکے مسائل جاننے کے لیے انکے گھروں تک جاءیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے اپنی ریاست کے عوام کی ترقی کے لیے کءی فلاحی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔اب ترنمول رضاکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ممتا بنرجی کا سچا سپاہی بن کر ان منصوبوں کی جانکاری عوام تک پہنچائیں ۔








