Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آغاز ہوا حضور غوث بنگالہ علیہ الرحمہ کا 124 واں سالانہ عرس مبارک تقریب غسل میں نیپال و ہند کے ہزاروں عقیدت مند نے کی شرکت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج : شہزادہ حضور شیخ المشائخ رئیس الاتقیا حضرت سیدنا میر فضل حق شمس الدین شاہ اندرابی معروف بہ غوث بنگالہ علیہ الرحمہ کا 124 واں سالانہ عرس مقدس شروع ہو چکا ہے ۔بروز منگل بعد نماز ظہر 2:30 منٹ پر صاحب سجادہ و جماعت صوفیہ اور ہزاروں عقیدت مندوں کی موجودگی میں مزار شریف کو عطر گلاب و حوض قمری کے پاک پانی سے غسل دیا گیا بعدہ تلاوت قرآن پاک سے محفل میلاد پاک کا آغاز ہوا جس میں درگاہ شریف کے مفتی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی صاحب قبلہ نے آنے والے زائرین کو پر اثر انداز میں وعظ و نصیحت کی اور بزرگوں کی بارگاہ کے آداب کے تعلق سے ایک پر مغز خطاب فرمایا بعد سلام حضرت قاری غلام جیلانی صاحب نے قل شریف پیش کیا اور حضرت مفتی صاحب قبلہ کی دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا۔