طلباء جامعہ مظفریہ شیر تالاب آسنسول کے انجمن شیخ الھند کا افتتاحی اجلاس مورخہ ۱۱ مئی ۲۰۲۳ بعد نماز مغرب تا عشاء حضرت مفتی الیاس مظاہری صاحب استاذ جامعہ مظفریہ کی صدارت میں منعقد کیا گیا،جس میں بچوں نے تقریر و نعت کا عمدہ پروگرام پیش کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود مہتمم جامعہ ھذا نے طلباء کو انجمن شیخ الھند کے مقاصد سے آگاہ کیا، اپنے مافی الضمیر کو ادا کرنے کا طریقہ سیکھنے اور اپنے اندر تقریری صلاحیت پیدا کرنے کیلئے انجمن میں حاضری کی پابندی کرنے کی نصیحت فرمائی، اور مولانا دانش مظاہری صاحب استاد جامعہ ھذا نے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر مقرر اپنی ماں کے پیٹ سے جاہل پیدا ہوتا ہے وہ اسی انجمن میں شرکت اور محنت کرنے کے بعد مقرر بنتا ہے، نیز طلباء کو اپنے ساتھیوں کی غلطیوں پر ہنسنے اور ان کا مذاق اڑانے سے بچنے کی تلقین کی۔صدر مجلس کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا،واضح ہو کہ اس انجمن کے جانب سے پورے سال ہر جمعرات کو مغرب تا عشاء نشست منعقد کی جاتی ہے جس میں طلباء جامعہ اپنا تقریر و نعت پیش کرکے اپنے ما فی الضمیر کو ادا کرنے کا طریقہ سیکھتے ہیں جس کی نگرانی و انتظام خود طلباء ہی کرتے ہیں، سال رواں کیلئے انجمن میں بحیثیت صدر محمد صادق متعلم عربی دوم و نائب صدر نور عالم متعلم عربی دوم کو منتخب کیا گیا ہے۔۔۔










