Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*انڈال–کاجوڑا قومی شاہراہ پر ڈھابوں میں مبینہ شراب فروشی، دو ڈھابا مالکان کے درمیان تصادم، حملہ اور توڑ پھوڑ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

انڈال موڑ سے کاجوڑا جانے والی سڑک پر قومی شاہراہ کے کنارے حالیہ دنوں میں کئی نئے ہوٹل اور ڈھابے قائم ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ان ڈھابوں کی آڑ میں غیر قانونی طور پر شراب فروشی کا گھناؤنا کاروبار چلایا جا رہا ہے۔ گاہکوں کو اپنی طرف کھینچنے کے معاملے میں قریب قریب واقع ڈھابوں کے درمیان تنازعہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔
دیوراج نامی ایک ڈھابا مالک نے الزام عائد کیا کہ پڑوسی دھابے کے مالک اور اس کے لوگوں نے اس پر حملہ کر کے اس کا سر پھاڑ دیا۔ دیوراج کا دعویٰ ہے کہ پاس کے ڈھابے میں شراب نوشی کی محفل اور غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں، جس کی اس نے مخالفت کی تو اسے مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔
اس واقعے کے بعد پیر کی دیر رات مبینہ طور پر جوابی کارروائی میں ایک ڈھابے پر حملہ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ متاثرہ ڈھابے کے ایک ملازم نے بتایا کہ تقریباً بارہ شرپسند دیر رات ڈھابے میں داخل ہوئے، مالک کا نام لے کر اس کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ مالک کے موجود نہ ہونے پر مشتعل ہو کر انہوں نے کھانے پینے کا سامان، کرسیاں اور میزیں الٹ پلٹ کر دیں۔ ملازم پر کڑاہی میں موجود تیل پھینکا گیا، تاہم تیل ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انڈال تھانے سے محض چند قدم کے فاصلے پر قومی شاہراہ کے کنارے ڈھابوں میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں اور مسلسل حملہ و توڑ پھوڑ کے واقعات نے پولیس کے کردار پر بھی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ اس معاملے پر پولیس کا کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ردعمل کے لیے جب تھانے کے افسر سے موبائل پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔
یہ معاملہ علاقے میں تشویش کا باعث بن گیا ہے اور مقامی لوگ پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔