Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بس ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ اور بونس کے مطالبہ کے ساتھ سیٹو نے منی بس ایسو سی ایشن رانی گنج شاخ کو سونپا میمورنڈم*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج ایریا ٹریڈ یونین کو آرڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے ایک میمورنڈم سونپا گیا۔رانی گنج بس اسٹینڈ کے نزدیک واقع آسنسول منی بس ایسو سی ایشن شاخ رانی کو سیٹو کی جانب سے میمورنڈم سونپا گیا۔عرضداشت میں بس ملازمین کے مسائل کے ذکر کے ساتھ تنخواہ میں اضافہ سمیت انہیں سماجی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گءی ہے۔اس کے علاوہ بس ملازمین کو بونس دینے اور آمد ورفت کے ذرائع کی بقا کے لیے مناسب قدم اٹھانے کی بھی گزارش عرضداشت میں درج ہیں۔دفتر کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ آج سیٹو کی جانب سے ایک میمو رنڈم دیا گیا ہے۔مذکورہ دفتر آسنسول منی بس ایسو سی ایشن کی شاخ ہے۔اس مکتوب کو آسنسول مین آفس بھیج دیا جاءے گا۔موقع پر سیٹو کے رونو دتہ،سپریا رائے،ہیمنت پربھاکر،دیبندو مکھرجی،منجیت بوس و دیگر موجود رہے۔