آسنسول : آسنسول کے جی ٹی روڈ پر گلاس فیکٹری کے نزدیک ایک آٹو توازن کھو کر پلٹ گئی جس سے آٹو ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ منگل کے دن پیش آیا ۔ ملی جانکاری کے مطابق آسنسول کی سمت سے آتی ہوئی تیز رفتار آٹو گلاس فیکٹری کے نزدیک اپنا توازن کھو کر گھسٹتے ہوئے سڑک پر پلٹ گیا۔ جس سے آٹو ڈرائیور کے جسم میں کئی جگہوں پر چوٹیں آئیں۔آٹو ڈرائیور امیت دوبے نے بتایا کہ آٹو کا ہینڈل اچانک پھنس گیا تھا۔پولس نے اسے فوراً علاج کے لئے ضلع اسپتال لے گئی اور آٹو کو اپنے قبضہ میں لیا۔ اس حادثہ کی وجہ سے جی ٹی روڈ کچھ دیر کے لئے جام رہی۔
Post Views: 155










